تنہائی میں کیے گئے گناہ نفاق کی علامت ہیں

"تنہائی میں کیے گئے گناہ نفاق کی علامت ہیں۔" اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: "وہ (منافقين)لوگوں سے تو چھپتے ہیں، لیکن اللہ سے نہیں چھپتے، حالانکہ وہ ان کے ساتھ ہوتا ہے جب وہ راتوں کو ایسی باتیں کرتے ہیں جو اسے پسند نہیں۔" (سورہ النساء: 108)

جب تم ذبح کرو تو احسن طریقہ سے ذبح کرو

حضرت شداد بن اوس رضی اللہ عنہ روایت ہے نبی کریم ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کے ساتھ نیکی کرنے کا حکم دیا ہے جب تم کسی کو قتل کرو تو احسن طریقہ سے قتل کرو اور جب تم ذبح کرو تو احسن طریقہ سے ذبح کرو ۔ تم میں سے ہر شخص کو چاہئے کہ وہ چھری تیز کرے اور اپنے ذبیحہ کر آرام پہنچائے۔ (مسلم، کتاب الصید والذبائح)

ایک سال کا دنبہ یا مینڈھا ذبح کردو

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا: صرف مسنہ (2 دانت والا جانور ) کی قربانی کرو۔ ہاں اگر مسنہ ملنا دشوار ہو تو ایک سال کا دنبہ یا مینڈھا ذبح کردو۔ (مسلم، کتاب الاضاحی)

قربانی کرنے کا ارادہ کرے تو اپنے بالوں کو نہ کٹوائے

حضرت اُم سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا جب عشرہ ذوالحجہ شرو ع ہو جائے اور تم میں سے کوئی شخص قربانی کرنے کا ارادہ کرے تو اپنے بالوں کو نہ کٹوائے اور ناخنوں کو بالکل نہ تراشے۔ (مسلم، کتاب الاضاحی)

رسول اللہ ﷺ نے اپنے سو اونٹ قربان کئے

حضرت علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ نے اپنے سو اونٹ قر بانی کئے تو تیس اونٹ اپنے دست مبارک سے قر بانی کئے اور پھر مجھے حکم دیا پس باقی ستر میں نے قر بان کئے۔ (سنن ابی داوُد ، جلد دوم ، کتاب المناسک

اگر کسی مسلمان کو دینی معاملات میں کوئی شک یا الجھن ہو تو وہ علمائے کرام یا مستند ذرائع سے اس کے بارے میں سوال کرے۔ اسلام علم حاصل کرنے اور صحیح رہنمائی لینے کی بھرپور ترغیب دیتا ہے تاکہ انسان درست عمل کر سکے۔ قرآن مجید میں بھی فرمایا گیا ہے: "فَسْئَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِن كُنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ" (یعنی اگر تم نہیں جانتے تو علم والوں سے پوچھو)۔


مرنے کے بعد انسان کو جس چیز کا ثواب پہنچتا ہے۔

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب انسان فوت ہو جائے تو اس کا عمل منقطع ہو جاتا ہے سوائے تین اعمال کے

1

صدقہ جاریہ

2

ایسا علم جس سے فائدہ اٹھایا جائے

3

نیک بیٹا جو اس کے لیے دعا کرے

استغفار کی فضیلت

استغفار اپنے رب سے مغفرت طلب کرنے کا نام ہے۔ الله پاک سے مغفرت طلب کرتے رہنا نہایت مفید عمل ہے اور اللہ کی رحمتوں کے حصول کا ذریعہ ہے۔ استغفار کی برکت سے اللہ انسان کے گناہ معاف فرما دیتا ہے۔ استغفار کرنا صرف اخروی بھلائیوں کو ہی سمیٹنے کا باعث نہیں بنتا بلکہ اس کے نتیجے میں دنیا میں بھی بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں

قربانی کا گوشت تقسیم کرنا

سنت طریقہ یہ ہے کہ گوشت کے تین حصے کیے جائیں

  1. ایک حصہ اپنے گھر والوں کے لیے
  2. ایک حصہ رشتہ داروں و دوستوں کے لیے
  3. ایک حصہ محتاجوں و مسکینوں کے لیے

قربانی کے گوشت کا ایک تہائی حصہ غریبوں، ناداروں اور ضرورتمندوں کو دیا جائے۔ یہ عمل غربت مٹانے، ہمدردی بڑھانے اور معاشرے میں انصاف و مساوات قائم کرنے کا ذریعہ بنتا ہے۔ اسلام ہمیں سکھاتا ہے کہ ہم اپنی خوشیوں میں ان لوگوں کو بھی شریک کریں جو خود کھانے پینے کی استطاعت نہیں رکھتے

قربانی کے گوشت کا ایک تہائی حصہ اپنے قریبی عزیزوں، رشتہ داروں اور احباب کو ہدیہ کے طور پر دیا جائے۔ اس سے محبت، صلہ رحمی اور باہمی تعلقات میں مضبوطی پیدا ہوتی ہے۔ یہ عمل اسلامی معاشرتی اقدار کو فروغ دیتا ہے اور عید کی خوشیوں کو دوسروں کے ساتھ بانٹنے کا ذریعہ بنتا ہے

قربانی کے گوشت کا ایک تہائی حصہ خود اپنے اور اپنے اہلِ خانہ کے لیے رکھنا مستحب ہے۔ اس سے مراد یہ ہے کہ انسان اپنی قربانی کا کچھ حصہ اپنے بچوں، بیوی، والدین یا جو بھی گھر میں مقیم ہوں، ان کے کھانے کے لیے محفوظ رکھے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ قربانی کی نعمت سے خود بھی فائدہ اٹھایا جائے اور اللہ کی عطا کردہ رزق پر شکر ادا کیا جائے۔

اسلامی تعلیم کے حوالے سے چار اہم چیزیں

City Lahore

عقیدہ (ایمان)

City Lahore

عبادات (نماز، روزہ، زکاة، حج)

City Lahore

اخلاق و کردار

City Lahore

معاشرتی و معاشی احکام